ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے شاندار سکس سینسز ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم کیا آپ جانتے ہیں کترینہ کیف اپنے ہونے والے دولہے وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں۔ کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔ دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے لیکن یقینی طور پر عمر کا یہ فرق دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔بالی ووڈ انڈسٹری میں کترینہ اور وکی وہ پہلی جوڑی نہیں جس میں دلہن عمر میں دولہے سے بڑی ہے بلکہ بھارتی شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں موجود ہیں جن میں لڑکی عمر میں اپنے شوہر سے بڑی ہے لیکن ان کی شادیاں کامیابی سے جاری ہیں۔اس کی مثال پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہیں جن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا اپنے شوہر نک جونس سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ایشوریا اپنے شوہر سے عمر میں 3 سال بڑی ہیں۔اداکارہ سوہاعلی خان کی عمر شادی کے وقت 37 سال تھی جب کہ ان کے شوہر اداکار کنال کھیمو 32 برس کے تھے۔ لیکن عمر کا یہ فرق ان دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد کیف کے گھر پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کی والدہ کا نام سوزین ٹرکواٹ ہے جو پیشے سے وکیل ہیں اور سماجی کارکن بھی ہیں۔ کترینہ کیف کے بچپن کے دنوں میں ہی ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، والد انہیں چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے جبکہ تمام بھائی بہنوں کو ان کی والدہ نے پالا تھا۔ کترینہ کیف کی تین بڑی بہنیں اور تین چھوٹی بہنیں ہیں جبکہ ان کا ایک بڑا بھائی بھی ہے۔ بہنوں میں ایزابیل کیف بھی اداکارہ ہیں۔ خیال رہے کہ 2003 کے بعد سے اب تک کترینہ کیف اب تک متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جہاں انہوں نے ویلکم، سرکار، پارٹنر، ریس، سنگ اس کنگ اور نمستے لندن جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...