لاہور( این این آئی) خوبرواداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے ڈپریشن میں جانے والی تھی ،مخصوص غذا، انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے موٹاپے کو ختم کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں ملک سے باہر تھی اور میرے ساتھ گھر کی کوئی بزرگ یا تجربہ کار خاتون بھی نہیں تھیں جو مجھے ان حالات میں مفید مشورے یا گائیڈ کرتیں۔انہوں نے بتایا کہ اس لیے مجھے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں میرا جسم پھیلنا شروع ہوگیا اور اس موٹاپے کی وجہ سے میں ڈپریشن میں جانے والی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ بالآخر میں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا جنہوں نے مجھے ڈائٹ پلان دیا اور کچھ ورزشیں بتائیں جن پر عمل کرکے میں نے موٹاپے پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...