کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے دوسری شادی خوبصورت اور دین دار شخص سے کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میں نے شوبز کو کبھی خیرباد نہیں کیا، میں نے 2013ء میں فیصلہ کیا تھا کہ ایسے منصوبوں پر کام نہیں کروں گی جن میں مواد کی کمی ہو، شوبز میں میرے سیکھنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔میزبان کی جانب سے دوسری شادی سے متعلق سوال پر وینا ملک نے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کر سکتا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا شخص ظالم ہوتا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوبصورت انسان سے شادی کروں گی جو دنیا کے بعد جنت میں بھی میرے ساتھ ہو۔میزبان نے سوال کیا کہ ایسا شخص آپ کی تلاش میں ہے؟ جس پر وینا ملک پہلے مسکرائیں اور پھر جواب دیا کہ ابھی تو ایسا کوئی نہیں ہے لیکن ان شاء اللہ وہ میرے لیے کہیں نہ کہیں ضرور ہوگا، وہ خودہی میرے پاس آجائے گا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں روزانہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے مزید ہدایت کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...