لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے حصے کی کامیابی سمیٹ لی ہے اب نوجوان نسل کا وقت ہے کہ وہ اپنے حصے کی کامیابیاں حاصل کریں ، میرا بیٹا سانول بھی گلوکاری کرتا ہے اور ایک باپ ہونے کی حیثیت سے میری خواہش ہے کہ وہ بھی میری طرح گلوکاری کے میدان میں اپنا نام اور مقام پیدا کرے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا جب تک اس کے دم میں دم ہے وہ فنکار ہی کہلاتا ہے ۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے جس دور میں گائیکی کا آغاز کیا تھا تو میرے خاندان میں اس کو انتہائی برا سمجھا جاتا تھا مگر میں نے فن کی خاطر گھر چھوڑ کر اپنے جنون کو پورا کرنے کے لئے لاہور کا رخ کیا جہاں مجھے شدید جدوجہد کے بعد مجھے میری محنت کا پھل مل گیا ۔ میں جس دور میں گاتا تھا اس وقت کیسٹ کا دور تھا آج ایڈوانس ٹیکنالوجی آچکی ہے جس سے گلوکاروں کے لئے بہت ساری آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں مگر صحیح بات یہ کہ لائیو پرفارمنس کا اپنا ہی لطف ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...