ڈائریکٹرکو تجویز دی تھی میرے کردارکو خود کشی کی بجائے غائب کر دیاجائے’نعمان اعجاز

0
191

لاہور( این این آئی)شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل”پری زاد ” میں بہروز کریم کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میں نے ڈائریکٹرکو تجویز دی تھی کہ میرے کردارکو خود کشی نہ کرائی جائے بلکہ اسے پر اسرار طو رپر غائب کر دیا جائے اور پھر وہ کسی قسط میں اچانک نمودار ہو۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ میری یہ تجویز تھی کہ ڈرامے میں بہروز کریم کو ایک بڑے آدمی کے طو رپر دکھایاگیا ہے اس کے گھر میں بہت سارے چور دروازے ہوں گے وہ پولیس کی نظروں سے اوجھل ہو کر کہیں غائب ہو سکتا ہے اور اگلی اقساط میں اس کو لا سکتے ہیں لیکن جیسے ڈرامے کی تحریر لکھی ہوئی تھی ہم اسے تبدیل کر نہیں سکتے تھے ۔ پری زاد کا ایک ناول بھی ہے جو ہاشم ندیم نے لکھا ہے اور اسی کو لے کر آگے چلنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں جو دکھایا ہے معاشرے میں ایسے واقعات ہوتے ہیں،لوگوں کوصرف اس بات پر اعتراض تھاکہ ایک ڈان اپنی ساری جائیداد کسی نامعلوم شخص کے نام کرکے کیسے جا سکتاہے اورغالباًیہ ہمارے معاشرے میںنہیںہوتالیکن باقی ساری کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔