لاہور( این این آئی)نامورگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں مردوںکے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں،کسی دورمیں خواتین کاکام کرنا معیوب سمجھا جاتاتھالیکن آج خوشی ہے کہ خواتین فوج ،پولیس ،ائیر فورس ،سول سروس سمیت کارپوریٹ سیکٹر اورملٹی نیشنل کمپنیوںمیں اہم عہدوں پر فائز ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ یہ زیادہ دور کی بات نہیں ہے جب خواتین کو صنف نازک سمجھ کر کوئی ذمہ داری نہیں سونپی جاتی تھی لیکن خواتین نے اپنے عزم اور حوصلے سے ثابت کیاہے کہ وہ مردوںکے شانہ بشانہ کام کرسکتی ہیں بلکہ کئی شعبوںمیں خواتین مردوں سے زیادہ کامیاب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک دور وہ بھی تھا جب خواتین کو شوبز میں آنے کے لئے گھر والوں کی بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اب اس رجحان میںبھی خوشگوار تبدیلی آئی ہے اورفیملیاں اپنے بچوں کوشوبز میں آنے پر سپورٹ کرتے ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...