ویانا میں ایران کا سخت گیر موقف باعثِ تشویش ہے،سعودی وزیر خارجہ

0
241

ریاض (این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اس وقت کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران کا سخت گیر موقف دکھائی دے رہا ہے اور تہران سابقہ ادوار میں طے پانے والے امور سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ ایک طویل اور جامع جوہری معاہدہ چاہتے ہیں۔ ہم مذاکرات کی کامیابی کے آرزو مند ہیں۔انہوں نے باور کرایا کہ ویانا مذاکرات میں ایران کاسخت گیرموقف تشویش کا باعث ہے۔سعودی وزیر خارجہ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک ویانا میں ایرانی جوہری بات چیت کا جائز لے رہے ہیں ، اور یہ ممالک اپنے موقف کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ ان مذاکرات میں شریک ہوں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا کہ ابھی تک کی خبریں یہ بتا رہی ہیں کہ ایرانی جوہری بات چیت میں کچھ ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔