مولانا عبدالغفورحیدری کی بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد

0
251

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت آفٹر پول دھاندلی کر رہی ہے، بہت سے حلقوں میں سرکار کی زیر سرپرستی دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہے، ہم ایسے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ رات گئے جمعیت علماء اسلام کے امیدواران لیڈ پر تھے۔ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ کے پی کے میں حکومتی پارٹی کو تاریخ ساز شکست ہوئی ہے۔ اب شکست خوردہ عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔