لاہور( این این آئی)پاکستان فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مایا علی کو سال 2021 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے سال کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے اور اس سال پاکستانی اداکارہ مایا علی کو اس کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔مایا علی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔اداکارہ جو پہلے ہی فلم فیئر مڈل ایسٹ سے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق خصوصی گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کرچکی ہیں، انہوں نے اس اعزاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔فلم فیئر مڈل ایسٹ کے میگزین کا سرورق شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اسکرین پر روزانہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے لیکن فلم فیئر مڈل ایسٹ کی اس کافی ٹیبل بک کا حصہ بننا کچھ زیادہ خاص ہے۔مایا علی نے اپنے مداحوں اور فا لوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی بے پناہ محبت اور تعاون کی مشکور ہوں۔شوبز شخصیات سمیت مایا علی کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس 2020 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ماہرہ خان، مایا علی، سجل علی اور احد رضا میر سمیت دیگر اداکاروں کو ایوارڈز دئیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...