افغانستان کیلئے غیر معمولی اجلاس کاانعقاد پاکستان کی قابل ستائش کاوش ہے’ جاوید شیخ

0
204

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ افغانستان کیلئے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد کرنا پاکستان کی قابل ستائش کاوش ہے ،جس طرح امت مسلمہ افغانستان کی مددکیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوئی ہے اسے کشمیر یوں اور فلسطینیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم سے آواز اٹھانی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میںجاوید شیخ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے پاکستان میں اجلاس کا انعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔امید ہے کہ کانفرنس میں افغانستان کی عوام کیلئے جو وعدے کئے گئے ہیں انہیںبلا تاخیر پورا کیا جائے گا تاکہ وہاں کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پہلے ہی لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور اب پاکستان کے اپنے حالات ایسے نہیںہیں کہ وہ مزید مہاجرین کی میزبانی کا بوجھ اٹھاسکے۔