انقرہ (این این آئی )ترک وزیر خارجہ مولوت جاووش اوگلو نے کہا ہے کہ ترک اور قطری حکام نے دوحہ میں ملاقات کی ہے جس کے بعد طالبان تحریک کے ساتھ کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ایک باضابطہ معاہدے پر بات چیت کے لیے افغان دارالحکومت جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے گذشتہ اگست میں طالبان کے افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد قطر کے ساتھ ساتھ کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے تیاری کا اعلان کیا، اس شرط پر کہ اس کے سیکیورٹی مطالبات کو پورا کیا جائے۔جاووش اوغلو نے کہا کہ دو ترک اور قطری کمپنیوں نے افغانستان کے پانچ ہوائی اڈوں کے انتظام کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جن میں حامد کرزئی ہوائی اڈہ بھی شامل ہے، لیکن انہوں نے دیگر چار ہوائی اڈوں کا نام نہیں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تناظر میں ہم افغانستان کی عبوری حکومت کو مشترکہ پیشکش کریں گے۔ ہمارے ساتھی آج رات دوحہ جا رہے ہیں اور وہاں سے ایک ساتھ کابل جائیں گے۔ وہاں کی عبوری حکومت سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہماری شرائط پوری ہو جائیں تو ہم قطر کے ساتھ ہوائی اڈے آپریٹ کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم پر انہیں چلانے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...