راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی تھانہ پیرودہائی کے علاقے ضیاء الحق کالونی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے یوسی 9 کا وائس چیئرمین جاں بحق ہوگیاجبکہ سی پی او ساجد کیانی نے ہوائی فائرنگ واقعہ پر ایس ایچ او پیر ودہائی کو معطل کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات ضیاء الحق کالونی میں ظہور کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ایک گولی یونین کونسل کے وائس چئیرمین محمد نعیم خان کو لگی جس کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری شروع کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او ساجد کیانی نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیرودہائی کو معطل کرکے تبدیل کردیا، سی پی او نے ایس پی راول ڈویزن کو ملزمان جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...