اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر تے ہوئے دونوں روزراء کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے رشوت لینے کے الزامات پر سماعت کے دور ان وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر سندھ نثار درانی نے وفاقی وزیر سے کہا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے، آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے، تمام ادارے آپ کے ہیں انہیں برا بھلا کہا درست نہیں۔وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، چاہتے ہیں حکومت اور الیکشن کمیشن میں کوئی خلیج باقی نہ رہے، غیرملکی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے ممبران کو بھی کہا ہے کہ سب آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بیان دیا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ماضی میں جو ہوا اسکی معذرت کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے معذرت کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے جو نبھائی۔الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ حکومت ہمارا ہاتھ بٹائے۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی، اور دونوں وفاقی وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔اس سے قبل فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...