لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ہانیہ عامرتازہ ترین ویڈیومیں اسپائیڈر مین بن گئیں ۔اسپائیڈرمین سیریزکی نئی فلم ” اسپائیڈرمین،نو وے ہوم ”جہاں باکس آفس پرنئے ریکارڈز قائم کررہی ہے وہیں پاکستان میں بھی اس کے سحرنے کرونا کے باعث طویل عرصے سے بند سینما گھرکھلنے پرشائقین کوجکڑلیا ہے۔ٹام ہالینڈ اور زینیڈیا کی یہ فلم 17دسمبر2021 کو اپنی ریلیزکے بعد سے دنیا بھر میں 600 ملین ڈالرزسے زائد کمانے کے بعد کرونا کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی سینما ریلیز بن چکی ہے۔عام شائقین کے علاوہ ہانیہ عامراور کبری خان سمیت دیگرشوبزستارے بھی نئی فلم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔انسٹاگرام پراس حوالے سے پوسٹ میں ہانیہ عامر نے اسپائیڈرمین کا ماسک پہنے تصویرشیئرکی جس میں وہ سینماکی بیرونی منڈیرپرپوز بنائے دیوار پرچڑھنے کا تاثردے رہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ وہ یہ فلم دیکھنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش تھیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...