ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کووڈ19کے کیسوں کی تعداد 1000سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ دو روز کے کیسوں کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت اورروک تھام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے مجموعی طور پر1002 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ کرونا وائرس کا شکار مزید 339 افراد صحت یاب ہوگئے ۔ تاہم کووڈ19سے متعلق کوئی نئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی ۔دریں اثنا صحت حکام نے مکینوں کو یقین دلایا کہ ملک بھر میں آدھے سے زیادہ اسپتال اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں کے بستر خالی ہیں اور یومیہ کیسوں میں اضافے کے باوجودکووڈ19کے مریضوں کے لیے مخصوص بستروں میں سے صرف تین فی صد پرافراد زیرعلاج ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...