ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی یوکرائن تک توسیع روکنے اور وہاں عسکری ساز و سامان کی موجودگی کے تناظر میں روس کو سکیورٹی ضمانتیں دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی سالانہ نیوزکانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ اگلے ماہ سے جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ماسکو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے فوری اور ٹھوس اقدامات کی توقع کرتا ہے۔پوٹن نے کہاکہ ہم نے دو ٹوک انداز سے انہیں بتا دیا ہے کہ نیٹو کی مشرق کی جانب کسی بھی طرح کی پیش قدمی روس کے لیے ناقابل قبول ہو گی۔پوٹن نے کہاکہ کیا وہ ہم ہیں، جو امریکی سرحدوں کے قریب میزائل نصب کر رہے ہیں؟ نہیں وہ امریکا ہے، جو ہمارے گھر کی طرف اپنے میزائلوں کے ہم راہ پہنچا ہے۔ وہ پہلے ہی ہمارے گھر کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں۔ کیا یہ غلط مطالبہ ہے کہ ہمارے گھر کے قریب کوئی جارحانہ نظام نہ لگایا جائے؟جب نیوز کانفرنس کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود ضمانت دیتے ہیں کہ وہ یوکرائن پر حملہ نہیں کریں گے، تو اس پر پوٹن نے جذباتی انداز میں کہاکہ ضمانت آپ کو دینی ہے اور دینی بھی فوری ہے، اسی وقت۔ یہ نہیں ہو گا کہ آپ بے سود بات چیت دہائیوں تک جاری رکھیں گے۔پوٹن نے مزید کہاکہ امریکیوں کو کیسا لگے گا اگر ہم کینیڈا کے قریب یا میکسیکو میں اپنے میزائل نصب کر دیں؟
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...