ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0
298

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو لاہور کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل جمیل احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔جمیل احمد کو میجر (ر) سلیم شہزاد سلیم کی جگہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ مختلف کیسوں کی تفتیش کرنے والے افسران اور پراسیکیوشن کی ٹیم نے ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد سے ملاقاتیں کر کے انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔