لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقہ کیچ میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،پوری قوم پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والوںکو سلام پیش کرتی ہے ۔اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔