وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کی مذمت

0
201

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن کی بلوچستان کی ترقی کوسبوتاژکرنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی۔جمعہ کو اپنے بیان میں شیخ رشید احمدنے لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح کی شہادت کی اطلاع پردکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ دشمن کی بلوچستان کی ترقی کوسبوتاڑ کرنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں۔