عالمی سلامتی کونسل یمن میں جرائم پر حوثیوں کا محاسبہ کرے، سعودی عرب

0
213

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشن نے 24 دسمبر کو مملکت کے صوبے جازان میں حوثی حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی مشن نے مملکت کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی کی سربراہی میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ عالمی سلامتی کونسل یمن میں مرتکب جرائم پر حوثیوں کا احتساب کرے۔سعودی مشن کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ حوثیوں کو ہتھیار فراہم کرنے والوں کے خلاف سلامتی کونسل کے حرکت میں نہ آنے سے ان عناصر کی دہشت گردی پر حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔متعدد عرب اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں جازان صوبے کے ضلع صامطہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ حوثیوں کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولا گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ حملے میں دو گھروں اور تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔