کراچی (این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے جس کو عام عوام کے ساتھ فنکار برادری نے بھی کھلی بانہوں سے خوش آمدید کہا ہے۔دنیا بھر کے سب ہی افراد نئی امیدوں، خوشیوں اور زندگی میں خوش نما تبدیلیوں کو ذہن میں لئے نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کی فنکار برادری خود کو سیلیبرٹی کے رتبے پر پہنچانے والے اپنے مداحوں کو کیسے بھول سکتی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے نئے سال کے خوشی کے موقع پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں اور دبئی میں واقع برج خلیفہ پر ہونیوالی آتش بازی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔دوسری جانب ماہرہ خان نے ایک لمبے چوڑے نوٹ کے ساتھ اپنی نوجوانی کی خوبصورت ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو حسین یادوں کا تحفہ دیا ہے۔اسی طرح سال نو کی مبارکباد دینے میں اداکارہ اداکارہ ہانیہ عامر، ثروت گیلانی، حنا الطاف، منشا پاشا، علیزے گبول، اقراء عزیز اور سنیتا مارشل سمیت دیگر شامل ہیں۔دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کے مداحوں کو نئے سلا کی مبارکباد دی ہے۔گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دینے کیلئے ایک دلچسپ فلٹر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز پر امیر گیلانی بھی نہیں بھولے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...