اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنرِ پنجاب شہید سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو قائداعظم کے فکر کی روشنی میں مساوات پر قائم ایک ترقی پسند وفاقی جمہوری ریاست بنائیں گے۔ا شہید سلمان تاثیر کے 11 ویں یومِ شہادت پراپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے سابق گورنرِ پنجاب شہید سلمان تاثیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید سلمان تاثیر نے ملک میں رواداری کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید سلمان تاثیر کی سیاسی جدوجہد بے مثال تھی، وہ قوم کے ایک سچے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید سلمان تاثیر پاکستانی عوام کو بانٹنے کے بجائے ان کے اتحاد میں یقین رکھتے تھے،شہید سلمان تاثیر کا یومِ شہادت یاد دلاتا ہے کہ ہمیں پاکستان کو انتہاپسندی اور دہشتگردی کی آگ سے بچانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہمیں قوانین کے غلط استعمال کو روکنا ہے،پاکستان کو قائداعظم کے فکر کی روشنی میں مساوات پر قائم ایک ترقی پسند وفاقی جمہوری ریاست بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ یہ ہی وہ کاز تھا جس کی کی خاطر شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، اور شہید سلمان تاثیر سمیت جیالوں نے قربانیاں دیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...