اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے اقتدار میں آتے ہی عمران خان کی آمدن بڑھنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاریخ ساز قرضے لیے،ا سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا،دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم اورپاکستان میں بڑھ رہی ہیں،چیئرمین نیب جھوٹ بولتے ہیں ،آج نہیں تو کل عوام کو پتا لگے گا،عدالتوں میں ظلم ہو رہا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،پانچ سال مسلم لیگ( ن)نے حکومت کی ،اگر کرپشن ہوئی تو عدالتوں میں کیمرے لگائیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے،حکومت کہہ رہی ہے کہ صرف دو ارب کے ٹیکس لگائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمت پوری دنیا میں کم ہو رہی ہے پاکستان میں 4 روپے بڑھ گیا۔ انہوںنے کہاکہ چھ ماہ پہلے بجٹ پیش کیا گیا اس کا جواب دینے کے لیے کوئی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری کہاں ہے،اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھوا دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے واقعات کبھی رونما نہیں ہوئے۔انہوںنے کہاکہ پانچ سال مسلم لیگ ن نے حکومت کی ،اگر کرپشن ہوئی تو عدالتوں میں کیمرے لگائیں
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...