اسلام آباد(این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں کاروبار ی قرضہ جات کی تقسیم میں مزید تیزی آگئی ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 29 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگی ،معاونِ خصوصی برائے اْمورِ نوجوانان عثمان ڈار نے قرض حاصل کرنے والے ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان کی کہانی ٹویٹ کردی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے جوان سعید احمد قرض کی رقم سے موبائل فونزکا کام شروع کیا ۔ سعید احمد نے کہاکہ پہلے ملازمت کرتا تھا اور اپنا کاروبار شروع کرنا ہمیشہ سے ایک خواب تھا۔ سعید احمد نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام قرضہ سکیم کے تحت نیشنل بنک آف پاکستان سے 3 میلین کا قرضہ منظور ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان، کامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم اور نیشنل بنک کا شکر گزار ہوں کیونکہ ان کی بدولت میرا خواب پورا ہوا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں،ہزاروں نوجوان اس پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرکے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ عثمان ڈارنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہر مہینے دو سے تین ارب روپے مالیت کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ دو سال کے دورانیہ میں 29 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے کاروباری قرضوں کی تقسیم بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں 4 ارب مالیت سے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید اور روایتی شعبوں میں تکنیکی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر چکے ہیں۔
مقبول خبریں
بھارت، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم”وکھری” نے دھوم مچا دی
نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم''وکھری'' نے دھوم...
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...