لاہور( این این آئی)سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتا ہوں،مجھ سے جو مرضی کام کر الیں لیکن مجھ سے منافقت نہیں ہوتی ،یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو ،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورایک دن فلم انڈسٹری کا عروج دوبارہ واپس آئے گا ۔ایک انٹرویو میں شفقت چیمہ نے کہاکہ انسان کی شخصیت میں کوئی جھول نہیں ہوناچاہیے تاکہ دیکھنے والاآ پ کے بارے میں تذبذب کا شکار نہ ہو۔انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جتنابھی کام کیا ہے محنت اورلگن سے کیا ہے اور خدا کی ذات نے مجھے اتنی کامیابیوں سے نوازاجس کامیںنے کبھی خواب میںبھی نہیںسوچا تھا۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ ولن کا کرداراداکرناآسان نہیں ہوتاآپ کو اپنی شخصیت کی نفی کرکے کردارنبھانا پڑتاہے ، اگر ولن کا کردار نہ ہو تو پراجیکٹ میں جان پڑ ہی نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوںنے مجھے ولن کے کردارمیںپسند کیا تو اس کی بنیاد پر کیرئیر آگے بڑھتاگیا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...