لاہور(این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ عاجزی کی صفت رب کی ذات کو بہت پسند ہے اور جو بھی انسان عاجزی اختیار کرتا ہے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا،میںاپنے ساتھ کام کرنے والوں اوردوستوںکی کامیابی پر بھی اسی طرح خوش ہوتی ہوںجیسے مجھے کامیابی ملی ہو، حسدایک موذی مرض ہے جوانسان کی شخصیت کودیمک کی طرح چاٹ جاتاہے ، صاحب ثروت شخصیات سے اپیل ہے وہ اپنے اردگرد لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھا کریں۔ ایک انٹرویو ریشم نے کہا کہ یہ انتہائی چھوٹی سوچ ہوتی ہے کہ آپ کسی شخص کی کامیابی پر خوش ہونے اور تعریف کرنے کی بجائے کم ظرف ہونے کاثبوت دیں اور اس کے ماضی میں جھانکیں ۔میں نے بہت سے لوگوںکو دیکھا ہے جوخودناکام ہیں اور دوسروں کو بھی کامیاب ہوتا نہیںدیکھنا چاہتے اورحسد کرتے ہیں،دوسروں کیلئے مثبت سوچیں اوران کی کامیابیوں پر خوش ہوںدیکھیں خدا کی ذات آپ کو بھی نوازے گی ۔ ریشم نے کہا کہ میری ان لوگوں سے درخواست جنہیں وسائل میسر ہیں وہ ضرور خدا کی راہ میں خرچ کیا کریں اور خاص طو رپر اپنے اردگرد ضروتمندوں کا خاص خیال رکھا کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...