لاہور( این این آئی )سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ناکامی سے نہیں گھبراتا ، کسی بھی ناکامی سے وقتی طور پر نقصان اور پریشانی تو ہوتی ہے لیکن در حقیقت یہ سنجیدہ لوگوں کیلئے بڑی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے ،میں نے جو بھی کام کیا ہے وہ بھرپور لگن سے کیا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ بہت خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں اور اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں کبھی بھی ناکامی کے خوف کا شکار نہیں ہوا میں بھرپو رمحنت کرتا ہوں اور نتائج اوپر والی ذات پرچھوڑ دیتا ہوں ۔ ایسا نہیں مجھے ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن میں اسے نظر انداز کرنے کی بجائے سوچ بچار کرتا ہوں اور ناکامی کے اسباب کو تلاش کرتا ہوں ، میرے تجزیے کے مطابق ناکامی سنجیدہ لوگوں کے لئے بڑ ی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...