کراچی(این این آئی)معروف فلم اسٹار مہوش حیات نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے اور ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے مداحوں کی کنفیوژن دور کردی۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پر مونچھیں لگا کر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں پہچاننا تقریباً ناممکن ہے۔اداکارہ نے دوست اور ساتھی اداکار ہمایوں سعید کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے مزاحیہ انداز اپنایا۔مہوش حیات نے کیپشن میں لکھا کہ بھائی آپ سب لوگوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، مجھے کنفیوژن دور کرنے دیں، یہ دراصل میں ہوں جو نیٹ فلکس کی ‘دی کراؤن’ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار نبھاؤں گی، اب افواہوں کے بازار کو ٹھنڈا ہوجانا چاہیے۔مہوش حیات نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ انہیں ان کے اس ڈرامے میں کاسٹ ہونے پر بہت خوشی ہے، ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید دی کرائون’ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...