اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،،عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا ، عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں ،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پانچ فروری کو ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے پر ریلی ہوگی، اسلام آباد میں سی ڈی اے مدرسہ گرانے آیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،عوام پر مہنگائی کا ڈرون گرادیا گیا ہے،عوام خود کشیوں پر اتر چکے ہیں ،حکمرانوں نے مزید موقع فراہم کیا کہ عوام مزید خود کشیاں کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ریاست مدینہ کا دعوے دار بنتا ہے ،عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ،عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا ،اب عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں ،اب آئی ایم ایف جو فیصلے سنائے گا انہیں عمل کرنا ہے ،پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف تیئس مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں میں مارچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں،یہ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،اس حکومت نے سی پیک کو برباد کردیا گیا ہے ،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پانچ فروری کو ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے پر ریلی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ مسجد کے ساتھ مدرسہ کو سی ڈی اے نے گرانے کا نوٹس دیا ہے ،سی ڈی اے کی شہادت میں ہاتھ نہ ڈالیں۔ انہوںنے کہاکہ لال مسجد و کراچی کی مدینہ مسجد آپ کے سامنے ہے ،سی ڈی اے مدرسہ گرانے آیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...