لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کھاد کے بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت پرشدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہوگیا،پٹرول اور ڈیزل 74 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کھاد کارخانوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران گیس فراہمی نہ ہونے سے بھی پیداوار کم ہوئی ،کرپٹ حکومت کی سرپرستی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کا بازار گرم ہے،تین ہزار روپے بلیک میں یوریا مل جانے والا کسان خوش قسمت تصور ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی غفلت اور مجرمانہ نااہلی سے گندم کی پیداوار 15 سے 20 فیصد متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی کھاد کے لئے دربدر پھرتے کسان پر بجلی بن کر گرا ہے،پٹرولیم مصنوعات پرحکومت 31 روپے سے زائد ٹیکسز کی مد میں وصول کررہی ہے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...