ممبئی (این این آئی)سابق بھارتی آل راؤنڈر کرکٹر عرفان پٹھان اب فلمی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں اور ان کے چاہنے والے انہیں فلم میں اداکاری کرتے دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر عرفان پٹھان تامل فلم ‘کوبرا’ سے اپنا ڈیبیو کریں گے اور اس فلم میں ان کا کردار ایک انٹر پول ایجنٹ کا ہو گا۔سابق بھارتی کرکٹر کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ‘کوبرا’ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس کے بعد مداحوں کو ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔تامل فلم ‘کوبرا’ میں ساؤتھ کے معروف اداکار وکرم مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کی ریلیز 2021 کے آغاز میں متوقع ہے۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بعد ان کی دوسری دلچسپی فلم ہے۔خیال رہے کہ بھارت کرکٹر عرفان پٹھان سے قبل سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...