ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیاہے کہ ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کہا کہ میڈیکل یا کپڑے کے ماسک کا استعمال نہ کرنا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنا کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر پہلی بار 1,000 ریال فی فرد جرمانہ ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ ماسک نہ پہننے کی دوسری خلاف ورزی پر جرمانہ کی حد ایک لاکھ ریال کر دی جائے گی۔وزارت داخلہ نے زور دیا کہ اپنی صحت اور دوسروں کی حفاظت کے لیے، انفیکشن کو روکنے اور وبا کے پھیلا کو محدود کرنے کے لیے مسلسل ماسک پہنا لازمی ہے۔