کراچی (این این آئی)تقریبا دو سال پرانے ڈرامے کی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈرامے کے خواتین کرداروں کے نام ‘شِزا اور فضا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔اے پلس ٹی وی کے ڈرامے ‘حقیقت: جڑواں’ جسے ٹیلی فلم کی صورت میں بھی 2020 میں نشر کیا گیا تھا، اس کی کچھ کلپس وائرل ہونے کے بعد اس کا مذاق اڑایا گیا۔ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں شِزا اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرکے نئے گھر بیاہ کر لانے کی کلپ خوب وائرل ہو رہی ہے۔مذکورہ کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دولہا بھائی غلط دلہنوں کے پاس چلے جاتے ہیں، جن بھائی کا نکاح فضا سے ہوتا ہے، وہ شیزہ کے کمرے میں چلے جاتے ہیں جب کہ جن کا نکاح شیزہ سے ہوتا ہے وہ فضا کے ہاں چلے جاتے ہیں۔وائرل ہونے والی کلپ میں شِزا اور ان کے دولہے کو دیکھا جا سکتا ہے، تاہم بد قسمتی سے وہ دولہے غلط دلہن کے پاس آئے ہوئے ہوتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اس وقت چونک جاتی ہے، جب دولہا ان کا نام فضا لیتے ہیں، تب وہ جذباتی انداز میں کہتی ہیں کہ وہ شِزا ہیں۔وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بعد ازاں دلہن کمرے سے نکل کر شور کرنے لگتی ہیں اور اپنی جڑواں بہن فضا کو دوسرے کمرے سے بلاتی ہیں اور جب معاملے کا علم سب گھر والوں کو ہوتا ہے، تب سب کے پیروں تلے سے زمین نکل جاتی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...