دہلی(این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنا خاندانی گھر 23 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم خاندان کا سب سے پرانا بنگلا تئیس کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دارالحکومت کے گل مہر پارک میں قائم گھر کی ملکیت اب امیتابھ بچن کے خاندان کے پاس نہیں رہی۔ وہ ماضی میں اپنے والد ہری ونش بچن اور والدہ تیجی بچن کے ہمراہ اس بنگلے میں رہا کرتے تھے۔ بھارت میں ایک کمپنی کے سربراہ ایونی بدر نے امیتابھ سے یہ پراپرٹی خریدی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی تاجر ایونی بدر کی بچن خاندان سے ہمیشہ سے دوستی رہی ہے اسی بنیاد پر اداکار نے اپنا گھر انہیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلے کے نئے مالک کا کہنا ہے کہ اس گھر کو گرا کر اپنے طریقے کے مطابق نئے سرے سے تعمیر کرائیں گے کیوں کہ اس کا اسٹرکچر کئی دہائیوں پرانا ہے۔ بالی ووڈ پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے امیتابھ بچن کے بھارتی شہر ممبئی میں بھی 5 بنگلے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...