اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم اور قیادت کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی پر یک زبان ہے، قابض بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، انسانی حقوق کے چمپئنز کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ؟،پیپلز پارٹی کشمیریوں کا سیاسی سفارتی محاذ پر ساتھ دیتی رہے گی۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ پوری قوم اور قیادت کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی پر یک زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپینز کو نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ۔انہوں نے کہا کہ 1974میں وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں ہڑتال کی کال پر سرینگر بھی بند رہا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ نیئر بخاری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار نہیں ہونے چاہئیں اقوام متحدہ، او ائی سی اور عالمی تنظیمیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کا سیاسی سفارتی محاذ پر ساتھ دیتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیمیں ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گی۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...