اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں صدر مملکت عارف علوی ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سمیت ارکان پارلیمنٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔یوم یکجہتی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔شرکاء ریلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم ہر دم اور قدم قدم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہیں کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی استصواب رائے کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے عزم کیا کہ کشمیر کی آزادی کی مہم میں دنیا بھر کے انصاف پسند اور آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں. کشمیر کی آزادی کی جدوجہد دنیا بھر کے مظلوم عوام کی جدوجہد ہے. شرکائکا کہنا تھا کہ لاکھوں قربانیاں دیکر بھی کشمیریوں کے پائے ثبات میں کوئی لغزش یا ازادی کیلئے منزل پر پہنچنے پر یقین میں تردد نہیں آیاکشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو حق رائے دہی ملنے تک جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ہمرکاب ہے. اقوام متحدہ سے لیکر تمام عالمی، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کی آزادی کیلئے توانا آواز پاکستان کی جاری رکھیں گے.کشمیریوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور انکے ویڑن میں تمام پاکستانی قوم اور کشمیری متحد ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے سینہ ٹھوک کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...