تہران (این این آئی)ایران نے ایک نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رینج خطے میں امریکی اڈوں اور اپنے روایتی دشمن اسرائیل کے اندر موجود اہداف تک بتائی گئی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی کہ میزائل کی رینج 1450 کلومیٹر ( 900 میل) ہے۔اس میزائل کو خیبر شکن کا نام دیا گیا ہے، جو اسلام کے ابتدائی دنوں میں مسلمان جنگجوئوں کے زیر قبضہ یہودی قلعے کا حوالہ ہے۔ یہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل مقامی طور پر ایرانی پاسداران انقلاب نے تیار کیا ۔ اس کی اپنے ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ یہ ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے اور میزائل شیلڈز سسٹم میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاہم ان معلومات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ۔ اسرائیل کا ایران سے قریب ترین مقام تقریبا 1000 کلومیٹر یا 620 میل دور ہے۔ ایران، جس کا مشرق وسطی میں سب سے بڑا میزائل پروگرام ہے، کا کہنا تھا کہ اس کے بیلسٹک میزائلوں کی رینج 2,000 کلومیٹر تک ہے اور وہ خطے میں اپنے روایتی دشمن اسرائیل اور امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...