اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بڑے شہروں میں پینے کا پانی 93 فیصد تک غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سینیٹ میں دیے گئے تحریری جواب میں کہا کہ 2020 میں ملک کے 29 شہروں سے پینے کے پانی کے نمونے لیے گئے اور پانی کے نمونوں کے مطابق ملک میں 61 فیصد پینے کا پانی غیرمحفوظ ہے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ نواب شاہ سے لیے گئے پانی کے 100 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے جب کہ گلگت اور میرپورخاص کے پانی کے تمام نمونے بھی 100 فیصد غیر محفوظ پائے گئے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی کے 93 فیصد نمونے غیر محفوظ ہیں جب کہ سکھر میں 67، حیدرآباد 80 اور بدین میں 92 فیصد پانی کے نمونے غیر محفوظ پائے گئے۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں پینے کے پانی کے 29 فیصد نمونیغیر محفوظ تھے جب کہ بہاولپور میں 75، ملتان 94، سرگودھا 83، لاہور 31، قصور 10، مظفرا?باد 70 اور کوئٹہ کے پانی کے 65 فیصد نمونے غیر محفوظ تھے۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق گجرات اور سیالکوٹ سے حاصل کیے گئے پانی کے سارے نمونے محفوظ تھے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بتایا کہ ملک بھر سے پانی کے نمونے شہری اور دیہی علاقوں سے لیے گئے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...