اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات کے تنازع پر وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے ڈاکٹر عائشہ رزاق سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا سبب اور اس پر وضاحت مانگی تھی تاہم ان کی جانب سے جواب نہیں ملا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق اور وزارت کے اعلیٰ حکام میں تنازعات چل رہے تھے، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ کئی اجلاسوں میں بھی احتجاجاً غیر حاضر رہیں۔ڈاکٹر عائشہ رزاق نے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کی وضاحت پر استعفیٰ دیا ہے۔حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے معاملے پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں۔ڈاکٹر عائشہ رزاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذیلی اداروں کے سربراہان سے ملنا یا ان کی تعلیم کے فروغ کے لیے معاونت کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔حکام وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا، ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...