تحریک انصاف کا شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ

0
333

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے خلاف قرار داد پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے تک شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی جائے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔