لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صاف پانی کیس میں احتساب عدالت کے تفصیلی فیصلے کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام اور احتساب کے بیانیے کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کا جھوٹا احتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے ،عمران صاحب تفصیلی عدالتی فیصلے کے آئینے میں اپنے جھوٹ کا چہرہ دیکھیں،تمام فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اگست 2018 میں جب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا تھا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تب بھی یہ کیس نہیں بنتا تھا، عمران صاحب فیصلہ پڑھیں کہ صاف پانی منصوبے سے صرف پنجاب کی عوام کو فائدہ پہنچا ہے ،فیصلے کو پڑھیں کہ کوئی لاقانونیت ، رولز کی خلاف ورزی یا مالی فوائد سامنے نہیں آئے ،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ہر جھوٹا الزام لگایا، ہر جھوٹا کیس بنایا لیکن وہ ثابت نہیں کرسکے کیونکہ کرپشن ہوئی ہی نہیں ،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے شہباز شریف کو کلین چٹ دینے کے بعد ملک کے اندر تیسرا عدالتی فیصلہ ہے جس میں اللہ تعالی نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی منی لانڈرنگ نہیں، کوئی کمیشن نہیں، کوئی کک بیک نہیں، کوئی اختیارات کا غلط استعمال نہیں، عمران صاحب فیصلہ پڑھیں اور شرم کریں ،شہباز شریف نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی سے مذاکرات کرکے منصوبے کی لاگت مزید کم کرائی، عوام کا پیسہ بچایا،عمران صاحب فیصلے میں لکھا ہے کہ عوام اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور فائدہ دینے کی کوشش کی گئی ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...