فیول ایڈ جسٹمنٹ ، بجلی کی قیمت میں اضافہ ، صارفین پر30ارب کا اضافی بوجھ

0
287

لاہور( این این آئی)حکومت نے دسمبر کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، صارفین سے فروری کے بلوں میں3 روپے 9پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے جس سے ان پرتقریباً30 ارب روپے کا اصافی بوجھ پڑے گا ۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گیا ہے اور فروری کے بلوں میں اضافی رقم وصول کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔