لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ منصوبہ عمران حکومت کامدر آف آل سکینڈلزہوگا،چینی سکینڈل،گندم سکینڈل،پیٹرو ل اور ادویات سکینڈل اس مہا سکینڈل کے سامنے چھوٹے ہیں،صحت کارڈ کے نام پر بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن قوم کو دن رات بیوقوف بنانے پر لگی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے اشتہاری مہم پر خرچ کرنے کی بجائے ہسپتالوں میں نئی مشینری پر خرچ کردئیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا،فراڈ اور دونمبری تبدیلی سرکار وطیرہ بن چکا ہے ،تحریک انصاف میں جو جتنے زیادہ جھوٹ بول رہا ہے اس کو اتنی ہی شاباش ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے کے اعلان کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے ،تبدیلی کی ڈوبتی کشتی سے جو جتنا جلدی اترے گا اس کا سیاسی مستقبل اتنا محفوظ ہوگا،حکومتی اتحادیوں کا سیاسی مستقبل بھی تاریخ کے دوراہے پر کھڑاہے ،تحریک انصاف اور عمران خان کا مستقبل پہلی باری میں ہی ختم ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان...
کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا،...
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔زرعی...
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیاگیا
لندن (این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق...
ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی...