اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا کے خلاف میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے جس میں جرم کی تعریف کئے بغیر تعزیر مقرر کردی گئی ہے ،آزاد منش ججز کو انتظامیہ کے سامنے جوابدہ کر دیا گیاہے ،یہ آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہے،یہ کالا قانون بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ سیاہ قانون آئین سے متصادم اور اس میں دی گئی آزادیوں کے منافی ہے ،دستور پاکستان بنیادی شہری حقوق، آزادی اظہار کا محافظ و نگہبان ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافت اوراظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑیں گے ،پی ایم ڈی اے کو ایک نئے ادارے کے نام پر پھر سے مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دستور اور جمہوریت کی طاقت سے عمران صاحب کی مطلق العنانی اور آمریت کا مقابلہ کریں گے ،وکلائ، میڈیا اور سیاسی کارکن عوام کے ساتھ مل کر عمران صاحب کی شکل میں آمریت اور فسطائیت کو شکست دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ ہے، پوری قوت سے لڑیں گے ،ہر آمر کی طرح عمران صاحب کے مقدر میں بھی ہار لکھی ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...