اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہورہی ہے ، عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،موجودہ حکومت کے کرپشن کے کیسز کی انتہا نہیں اور ایک دن ضرور اس کا حساب دینا پڑے گا، ملک کے غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر احتساب کو کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا،صدر ایک آئینی عہدہ ہے ،کوئی بھی آرڈیننس آتا ہے اور دستخط کر دئیے جاتے ہیں۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ صدر کا عہدہ ملک کا اہم عہدہ ہوتا ہے ،بدقسمتی سے صدر بھی حکومت کے ڈیلی ویج ملازم بن گئے۔ انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ڈی جی ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ حکومت کے غیر قانونی کام میں شریک نا ہو،یہ تو کل کو بھاگ جائیں گے مگر پریشانی اپکو ہوگی ،آپ حکومت کے ملازم ہیں۔انہوںنے کہاکہ تیسرا سال عدالتوں میں چل رہا ہے نا پراسیکیوٹر کو پتہ ہے کہ کیس کیا ہے، چیئرمین نیب بتا دیں کہ آپ نے اس ملک میں کتنے سیاست دانوں کو پڑا ہے اور اس کی وضاحت کریں، ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیںکیونکہ نا چئیرمین بیب تھکتا ہے نا وزراء نا عمران خان تھکتا ہے، اس حکومت کے کرپشن کے کیسز کی انتہا نہیں اور ایک دن ضرور اس کا حساب دینا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک کے غیر قانونی اور غیر آئینی وزیر احتساب کو کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہو گا، ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...