راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن رد الفساد کو 5 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور ملک غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب گامزن ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آپریشن ردالفساد کا بنیادی مقصد پاکستان کے عوام کی سلامتی ہے، آپریشن کو 5 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ڈی جی آئی اسی پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف 2 دہائیوں سے جاری طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم کرنے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ ملک کامیابی سے امن کی جانب گامزن ہے، رد الفساد میں شہدا کی قربانیوں اور شہریوں کی جذبے سے کامیابی حاصل ہوئی۔اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔خیال رہے کہ 22 فروری2017 کو پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس آپریشن کا مقصد ملک بھر کو اسلحے سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا، ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔آپریشن رد الفساد کے آغاز کے بعد سے مختلف علاقوں خاص طور پر جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیںجس میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...