اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کے ثبوتوں کے صندوق اور ٹرک شہباز شریف کے حق میں گواہی دے رہے ہیں ،دبودار اور بدترین سیاسی انتقام اور عمرانی پراپیگنڈے کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ آج نیب کے اپنے گواہ شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ،شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں اور عمران صاحب کی چوری، کرپشن، غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ کی گواہی سٹیٹ بینک کا ریکارڈ دے رہے ہیں ،آج قانون، عوام اور ضمیر کی عدالت میں شہباز شریف سرخرو اور عمران صاحب مجرم بن کر کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان سْن لیں ،نیب گواہ نے گواہی دی کہ جن کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کیا شہبازشریف ان کمپنیوں کے سپانسر نہیں رہے،نیب گواہ نے تصدیق کی کہ جو ریکارڈ پیش کیا اس کے مطابق شہباز شریف نے کمپنیوں سے کوئی فوائد نہیں لئے،ریکارڈ کے مطابق تمام کمپنیاں قانون کے مطابق تھیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب گواہ نے گواہی دی کہ ان کمپنیوں کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،عمران صاحب پورا پاکستان آپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی گواہی دے رہا ہے
مقبول خبریں
مظاہرین سے اپیل ہے پْرامن احتجاج کریں، امریکا
واشنگٹن (این این آئی)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاج کریں، تشدد سے گریز کریں۔ میتھیو...
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی
لاہور(این این آئی) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کر...
اسلام آباد میں فوج طلب، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے...
انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پْر امن احتجاج...
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...