مریدکے(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ہر صورت کامیاب ہوگی ،حکومت جتنے مرضی ہاتھ پائوں مارلے نمبر گیم پوری ہوچکی ۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما رانا کاشف رحمن کے بھائی رانا منیب رحمن کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوںنے کہاکہ قوم نوے فیصد موجودہ حکومت کیخلاف ہوچکی مہنگائی بے روزگاری بدامنی نے نئے پاکستان کا چہرہ قوم کو دکھا دیا اب قوم کہتی ہے میاں نواز شریف سے بہتر قیادت نہ تھی نہ آئے گی ،ہمارے دور میں عوام خوشحال تھی ،اسٹاک ایکسچینج دنیا میں نمبر ون تھی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھی ،اب گھی آٹا چینی پیٹرول ڈیزل ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں ،عمران خان سن لیں اب یہ قوم انہیں کوئی این آر او نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا حکومتی ایوانوں میں ہلچل بے چینی اس بات کی گواہ ہے اسے اپنا انجام نظر آرہا ہے مشکل وقت گزر چکا قوم تھوڑا انتظار کرے موجودہ حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے گی پاکستان میں اصل قیادت آنے والی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ۔انہوں نے کہا حکومتی اراکین کی اکثریت بھی چاہتی ہے عمران خان سے جان چھوٹے ہم نے حکومتی اراکین کے بغیر ہی الحمدللہ نبمر گیم پوری کرلی ہے وقت آنے پر عدم اعتماد پیش کردی جائے گی اور یہ کامیاب ہوگی اس سلسلہ میں ہوم ورک اور مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...