ویڈیو : فوٹوشوٹ کے دوران مداح کی مہوش حیات کو چھونے کی کوشش

0
235

کراچی (این این آئی)دنیا بھر کے فنکاروں کو جہاں عوامی سطح پر ایک خاص پروٹوکول حاصل ہوتا ہے اور مداح ان کے آگے پیچھے ہوتے ہیں وہیں انہیں اکثر ناخوشگوار واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔انسٹاگرام پر مہوش حیات نے ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں مداح کو ایک تقریب میں فوٹوسیشن کے دوران عقب سے ہاتھ بڑھاکر انہیں چھونے کی کوشش میں قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔لیکن اس دوران مہوش حیات کے پیچھے کھڑے شخص نے ہاتھ بڑھا کر مداح کی کوشش ناکام بنادی۔اداکارہ نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیا۔مہوش حیات نے لکھا یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح آزاد خیال مداح فنکاروں کو آسان لیتے ہوئے انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ اس واقعے کا علم نہیں تھا لیکن ریحان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عقب سے محفوظ رکھا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے۔