کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوبز انڈسٹری میں پسندیدگی کی بنیاد پر کام دینے اور ایوارڈز سے نوازنے کا شکوہ کردیا۔فضیلہ قاضی نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بچپن میں کہاوت سنی تھی کہ بندر بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں میں، مجھے اس کا مطلب اچھی طرح سمجھ آتا ہے، افسوس ہوتا ہے کہ انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کر ایک بہترین کام کرنے والے لوگ موجود ہیں لیکن جب انہیں ایوارڈز دینے یا نوازنے کی باری آتی ہے تو فراموش کردیا جاتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈز کے موقع پر وہی چند چاپلوس لوگ نظر آتے ہیں جو پی آر اور نیٹ ورکنگ کے فن میں ماہر ہیں۔ ہم کون لوگ ہیں، کیا ہمارا نظریہ نہیں ہے یا ہم اندھے ہیں کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آتا؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ اچھا کام کر رہے ہیں انہیں سپورٹ کیا جائے، نیک نیتی ہونی چاہیے، لیکن وہ لوگ جو گروپس کا حصہ ہیں وہی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کو ہی اچھے کریکٹر مل جاتے ہیں کیوں وہ ایک دوسرے کی جھوٹی تعریفیں کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...